February 24, 2018.ڈیلی بائیٹس

شادی پر ملنے والے تحفے نے قیامت ڈھا دی۔ دلہا جاں بحق، دلہن شدید زخمی

پُرانے عاشق کی شرارت یا کچھ اور۔۔۔ بھارت میں شادی پر دئے گئے تحفے نے دلہے کی جان لےلی۔ بھارتی ریاست اُڑیسہ کے شہر بھوبنیسور میں نئی نویلے جوڑے پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب شادی کے موقع پر وصول کیے گئے ایک تحفے میں 5 دن کے بعد دھماکہ ہوا اور اس دھماکے کے نتیجے میں دادی سمیت دلہا جاں بحق جبکہ دلہن شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں دلہے کی دادی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ دلہا اور دلہن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دلہا بھی دم توڑ گیا۔ دلہن کو تاحال طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آخر وہ گفٹ نئے جوڑے کو کس نے دیا؟ اور یہ کہ کس نوعیت کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا؟

Like Our Facebook Page

Latest News