March 9, 2018-Entertainments

اداکارہ سری دیوی کی موت کے چند دن بعد ہی ان کی بیٹی جھانوی کپور نے ایسا کام شروع کردیا کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا

بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی گزشتہ ہفتوں دبئی کے ایک ہوٹل میں انتقال کرگئی تھیں، ان کے انتقال کے وقت صاحبزادی خوشی کپور اور شوہر بونی کپور بھی دبئی میں ہی تھے تاہم ایک بیٹی جھانوی کپور اپنی مصروفیات کی وجہ سے بھارت میں ہی موجود تھی لیکن چند دن کی خاموشی کے بعد اب ایک مرتبہ پھر جھانوی کپور نے ایسا کام شروع کردیا کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق والدہ جیسی ہستی کا سایہ سر سے اٹھنے کے بعد جھانوی کپور نے ایک مرتبہ پھر خود کو مصروف کرلیا ہے اور آنیوالی فلم ’دھڑک‘ کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کردیا۔21سالہ جھانوی کپور نے پہلے سے شیڈول فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔سبززیتونی ساڑھی میں ملبوس جھانوی کپور نے پونی لگا کر بال بنا رکھے تھے اوراپنی پہلی فلم کیلئے کھڑی کا ایک نظرعکس بند کرایا، جھانوی کپور کیساتھ موجود ہیرواشان کھتر کی بھی یہ پہلی فلم ہے ۔ 
یادرہے کہ مارچ کے اوائل میں ہی سری دیوی کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی لاش بھارت لائی گئی تھی جہاں آخری رسومات اداکی گئیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News