December 15, 2017- کھیل

ٹی 10 لیگ ،سہواگ کی ٹیم مراٹھاز نے ٹیم سری لنکا کو شکست دیدی

ٹی 10 لیگ کے چوتھے میچ میں وریندر سہواگ کی مراٹھاز نے ٹیم سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 126 رنز کے ہدف کو 10 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میںروسوو نے 49 رنز کی انتہائی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی اور سر فہرست رہے ،ہیلز 32 رنز کے ساتھ دوسرے اور وین ڈیر 25 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔
اس سے قبل مراٹھاز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انہوں نے مقررہ 10اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے جس میں چندی مال 37رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ جے سوریا 28 ، رمبکویلا 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
واضح رہے کہ مراٹھا اریبینز کی کپتانی ویندرسہواگ کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ٹیم سری لنکا کی کپتانی کے فرائض دنیش چندی مال انجام دے رہے ہیں ۔

Like Our Facebook Page

Latest News