February 25, 2018-Healths

گھر گھر استعمال ہونیوالی ”ہلدی“ کا ایک ایسا فائدہ سامنے آگیا کہ جسے جان کر ہر کوئی اسے استعما ل کرنے پر مجبور ہوجائے،اطالوی سائنسدانوں کی تحقیق میں حیرت انگیزانکشافات‎

اٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایک مصالحہ عام دردکش ادویات کے مقابلے میں زیادہ موثر علاج ثابت ہوتا ہے۔ جی ہاں ہلدی کسی انجری کے نتیجے میں ہونے والی تکلیف میں کمی لانے کے لیے دردکش ادویات سے زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ عام درد کش ادویات کے مقابلے میں کسی انجری کے علاج کے لیے ہلدی میں پائے جانے والا جز curcumin زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے جس کے کوئی مضراثرات بھی نہیں ہوتے۔ تحقیق میں دریافت کیا

گیا کہ دردکش ادویات کا انتخاب معدے سے متعلق پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ اٹلی میں ہونے والی تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ہلدی میں موجود جز محفوظ علاج ثابت ہوتا ہے جو جسمانی سرگرمیوں کے نتیجے میں آنے والے اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔ محققین کا یہ بھی ماننا تھا کہ ہلدی جوڑوں کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے جس کے کسی قسم کے مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ورم کش ادویات کے نتیجے میں معدے پر مضر اثرات مرتب ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے جبکہ ہلدی اس حوالے سے ایک بہتر انتخاب ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے یورپین ریویو فار میڈیکل اینڈ فارمالوجیکل سائنسز جنرل میں شائع ہوئے۔ پاکستان بھر میں کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایک مصالحہ عام دردکش ادویات کے مقابلے میں زیادہ موثر علاج ثابت ہوتا ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News