February 28, 2018-Healths

برگر اور جنک فوڈز کے شوقین افراد اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں، ماہرین نے خطرناک انتباہ جاری کر دیا

کراچی(این این آئی)حالیہ تحقیق کے مطابق پھلوں، سبزیوں اور اناج کا استعمال ڈپریشن کے خطرے کو 10فیصد کم کرسکتا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد جو پراسیس فوڈز اور شوگر سے بھرپور مغربی خوراک کھاتے ہیں ان میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔محققین کے مطابق خوراک اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کا تعین کرنے کے لئے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے لیکن ایسی حالت کو کنٹرول کرنے کے لئےطرز زندگی میں سادہ سی تبدیلیوں کو ادویات پر ترجیح دینی چاہئے۔رش یونیورسٹی ، شکاگو میں ہونے والی اوسطا 81برس عمر کے 964

افراد کا تجزیہ کیا ہے، جس کے دوران ڈپریشن کی علامات جیسے مستقبل کے حوالے سے ناامیدی وغیرہ کا مشاہدہ کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکا میں ہرسال سات فیصد بالغ افراد ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ 32 فیصد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ دل کی بیماریوں اور اسٹروک کے خطرے سے دوچار ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News