December 2, 2017.۔۔ انٹرینشنل نیوز

چین نے تاریخ کا خوفناک ترین ہتھیار تیار کرلیا جو ایک ہی وار میں پورے امریکہ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے، یہ کیا چیز ہے؟ جان کر ہی امریکیوں کے ہوش اُڑگئے

..

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین دنیا میں امریکی طاقت کا حقیقی متبادل بن کر ابھر رہا ہے اور اب اس نے تاریخ کا خوفناک ترین ہتھیار بنا لیا ہے ، جو اس قدر تباہ کن ہے کہ سن کر ہی امریکیوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار ’ہائپرسانک ایٹمی میزائل‘ ہے جو آواز کی رفتار سے کئی گنا زیادہ تیز ہے اوراتنا خطرناک ہے کہ صرف ایک ہی وار میں پورے امریکہ کو صفحہ¿ ہستی سے مٹاڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ایٹمی میزائل کا نام ڈونگ فینگ 41ہے۔چینی سائنسدان اس میزائل کی تیاری پر گزشتہ 30سال سے کام کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس میزائل کی رفتار 25میک (30ہزار 700کلومیٹر فی گھنٹہ) ہے اور یہ دنیا میں کسی بھی جگہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ چینی فوج 2012ءسے اب تک اس میزائل کے 8تجربے کر چکی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ میزائل 10ایٹم بم لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ تمام بم علیحدہ علیحدہ جگہوں کوبیک وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔اس میزائل کا وزن 33ٹن اور اس کی لمبائی 15میٹر بتائی جاتی ہے۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News