December 4, 2017.۔۔ انٹرینشنل نیوز

فوجی اڈے پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ، 12 ایرانی فوجی جاں بحق 

..

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب فوجی تنصیبات پر اسرائیلی طیاروں سے کیے گئے حملے میں 12 ایرانی فوجی مارے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مدافعین حرم کے 12 عناصر شام میں قائم ایک فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔ مرنے والوں کی شناخت حسین توکلی، عبدالخالق حسنی، نجیب اللہ کاظمی، رجب علی یاوری، محمد براتی، سرور عظیمی، احمد طاہرعظیمی، مہدی امیری، عارف رضائی، علی شریفی، علی اصغر مقصودی اور محمد حسین رضوی کے ناموں سے کی ۔ادھر شام نے سرکاری ٹی وی کے مطابق عسکری تنصیبات کو زمین سے زمین تک مار کرنےوالے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اور اس سے نقصان بھی ہوا جبکہ دو میزائلوں کو دوران پراوز ہی نشانہ بنا دیا گیا ۔دوسری جانب اسرائیل کی فوج کی جانب تاحال اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News