December 4, 2017.۔۔ انٹرینشنل نیوز

افغان صدر اشرف غنی کے حق میں نکالی گئی ریلی خود کش دھماکہ،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

..

جلال آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک سیاسی ریلی کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں6افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے مشرقی شہر جلال آباد میں افغان صدر اشرف غنی کے حق میں ریلی نکالی گئی تھی جہاں موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار نے مجمع کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑالیا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔ صوبہ ننگرہار کی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرق وال نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی کی حمایتمیں نکالی جانے والی ریلی ایکاسپورٹس اسٹیڈیم پہنچی تو اچانک دھماکا ہوگیا۔اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ننگرہار صوبے میں شدت پسند تنظیم داعش کا کافی اثر و رسوخ ہے جبکہ کچھ حصوں میں طالبان بھی کافی متحرک ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کابل میں بھی ایک سیاسی اجتماع کو داعش کی جانب سے خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔افغانستان میں آئندہ برس ضلعی اور پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں سیاسی مخالفت میں بھی شدت آگئی ہے کیوں کہ ان انتخابات کے نتائج کا اثر 2019 میں ہونے والے صدارتی انتخاب پر ہوگا۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News