December 5, 2017.۔۔ انٹرینشنل نیوز

امریکہ نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا تو اسکے سنگین نتائج برآمد ہوں گے: عرب لیگ

..

قائرہ (آن لائن) عر ب لیگ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا تو اسکے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کی غلطی کی تو اسکے سنگین نتائج مشرق وسطی میں مزید عدم استحکام کی صورت میں نکلیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ انگ اور قابض علاقہ ہے۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News