March 13, 2018, World News

جنگ بندی میں عالمی برادری کی ناکامی پر امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی دی

شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی فورسز کی پیش قدمی کرتے ہوئے 60 فی صد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا، جنگ بندی میں عالمی برادری کی ناکامی پر امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق شامی فورسز کی مشرقی غوطہ میں کارروائی کے باعث ہلاک افراد کی تعداد1160 سے تجاوز کرگئی ہے ، باغی تین مختلف علاقوں میں بٹ گئے ہیں۔

سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کی نئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اب تک لڑائی بند نہیں ہوئی، اور نہ ہی مشرقی غوطہ سے زخمیوں اور بیماروں کو نکالا جاسکا ہے۔ امریکی سفیر نکی ہیلی نے خبردار کیا کہ شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکا حملے پر مجبور ہوگا، امریکا نے تیس روزہ جنگ بندی کا نیا مسودہ بھی پیش کیا ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News