February 10, 2018=National News

’’میرا نام بھی رانا ثناء اللہ رکھ دینا اگر۔ ۔ ۔‘‘ شیخ رشید نے انتہائی حیران کن پیشکش کردی مگر کیوں؟ وجہ جانئے

لودھراں(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاناما کیس میں نااہل ہوئے ہیں اور اب جیل بھی جائیں گے اگر ایسا نہ ہوا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا۔

 جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالتِ عظمیٰ نے پاناما کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے لیکن یہ خود کو شیخ مجیب الرحمان سمجھتے ہیں اور بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف آزاد کشمیر میں جلسہ کرتے ہیں اور مودی کانام تک نہیں لیتے جب کہ انہوں نے آج تک بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نا ہی کسی تقریر میں اس کا زکر کیا۔

Like Our Facebook Page

Latest News