March 13, 2018, National News

گارڈ فادرگیا توچھوٹا ڈان آگیا،شہبازشریف اب تمہاری باری ہے، عمران خان

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گارڈ فادر گیا توچھوٹا ڈان آگیا، شہبازشریف اب تمہاری باری ہے،شہبازشریف کانوازشریف کاقائداعظم سے موازنہ کرناقیامت کی نشانی ہے،شہبازشریف اتنا جھوٹ بولتے تمہیں شرم نہیں آتی؟ تحریک انصاف تبدیلی لیکر آئے گی۔انہوں نے آج گجرات میں کچہری چوک میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کابیان قیامت کی نشانی ہے، کہ شہباز شریف نے نوازشریف کاقائداعظم سے موازنہ کیا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ قائداعظم کے بعد پاکستان میں نوازشریف بڑا لیڈر آیا ہے۔شہبازشریف تیار ہوجاؤ اب تمہاری باری ہے۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم صادق اور امین تھے۔قائداعظم سارا پیسا پاکستان میں لیکر آئے اور نوازشریف سارا پیسا ملک سے باہر لے گئے۔ عمران خان نے کہاکہ شہبازشریف اتنا جھوٹ بولتے تمہیں شرم نہیں آتی؟ انہوں نے کہاکہ بڑا بھائی گیاتوچھوٹا بھائی آگیا۔
گارڈ فادر گیا توچھوٹا ڈان آگیا۔نوازشریف کیلئے ایک ہی نعرہ ہے گلی گلی شور ہے نوازشریف چور ہے۔عمران خان نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کونعمتوں سے نوازا ہے۔اگرملک کے حکمران ڈاکو ہوں تونعمتوں کے باوجود ملک ترقی نہیں کرسکتا۔جس ملک کے حکمران کرپٹ ہوں وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ عوام نے ہی ملک کوٹھیک کرنا ہے۔اگر ہم ملک کا نظام ٹھیک کرلیں توپھر کسی کوباہرنوکری ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف تبدیلی لیکر آئے گی۔

Like Our Facebook Page

Latest News