April 1, 2018, Sports News

پہلا ٹی ٹونٹی ، ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد کاکہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے ۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم150 سے زائد رنزبنانے کی کوشش کریں گے کیوں کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہترین لگ رہی ہے ،بابر اعظم اور فخر زمان اوپننگ کریں گے ۔ پاکستان میں انٹر نیشنل میچ کھیلنے کے سوال پر سرفراز نے کہا کہ سٹیڈیم میں شائقین کی تعداد دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔ddd

 

Like Our Facebook Page

Latest News