April 2, 2018, Sports News

بیٹنگ کے لئے وکٹ سازگار تھی ،اگلے میچ میں اپنی غلطیوں پرقابوپا کرواپسی کریں گے:جیسن محمد

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار تھی، ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے کافی مایوسی ہوئی تاہم اگلے میچ میں ہم کم بیک کریں گے۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے جیسن محمد کا کہنا تھا کہ آج کا دن ایک مشکل تھا جس میں ہم نے بیٹنگ اور باولنگ میں غلطیاں کی جس کا نتیجہ ہماری شکست کی صورت میں نکلا،کل کے میچ میں بہترین ہوم ورک کےساتھ  میدا ن میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے یہاں کے شائقین کرکٹ کو بہت سپورٹ کررہے ہیں ۔جیسن محمدکا کہنا تھا کہسفرکی تھکن کو شکست کابہانہ نہیں بنائیں گے،ہمیں بیٹنگ سمیت ہر شعبے میں بہتری لانا ہوگی۔

واضح رہے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوتین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 143رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

Like Our Facebook Page

Latest News