April 2, 2018, Sports News

پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کارنامہ سر انجام دیدیا جو بھارت بھی نہ کرسکا

پاکستان17ہزارٹی ٹونٹی رنزبنانے والی پہلی انٹر نیشنل ٹیم بن گئی ہے ۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف گزشتہ روز پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5وکٹوں پر 203رنز کا مجموعہ سجانے سے پاکستان کی جانب سے 124میچوں میں بنائے گئے رنز کی مجموعی تعداد17070ہوگئی ہے اور یوں پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں17ہزاررنز کا سنگ میل عبورکرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان کے بعد نیوزی لینڈکو سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز حاصل ہے جس کے بلے بازوں نے 111میچوں میں مجموعی طورپر 15372رنز بنائے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈکوسب سے زیادہ بالترتیب 124اور 111ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کااعزاز حاصل ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News