April 2, 2018, Sports News

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت لیا

 دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں ہونے والی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جبکہ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News