April 3, 2018, Sports News

دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی کے ساتھ پاکستان نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں فتح کے ساتھ سیریز 0-2 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کےخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنا کر ٹی ٹونٹی میں اپنا سب سے بڑا سکور بنانے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔یہ لگاتار چوتھا ٹی ٹونٹی میچ تھا جس میں گرین شرٹس نے 180 رنز سے زائد سکور کیے جونیا عالمی ریکارڈ ہے،اس سے قبل آج تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کوئی بھی لگاتار 4 میچوں میں 180 سے زائد رنز نہیں بنا سکی تھی ۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News