April 7, 2018, Sports News

آفریدی کیخلاف بھارتی کرکٹرز کی ہرزہ سرائی، پاکستانی کرکٹرزخاموش

کراچی (آئی این پی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پرسابق بھارتی کرکٹرزاور وہاں کا میڈیا پاگل کتوں کی طرح پاکستانی کرکٹرشاہد آفریدی کے پیچھے پڑگیاہے۔جن کے چھوٹے سے بڑے کرکٹرزسبھی اپنے اپنے الفاظ میں پاکستانی کرکٹرزکے خلاف زہراگل رہے ہیں لیکن پاکستانی شائقین کیلئے مایوس کن بات یہ ہے کہ کوئی دوسرا پاکستانی کرکٹر اس معاملے میں آفریدی کے ساتھ نہیں کھڑاہے جو انتہائی حیران کن بات ہے۔بھارتی اداکارسلمان خان کوسزاہونے پر دل بیٹھ جانے کی ٹوئٹ کرنے والاسابق پیسر شعیب اختر کشمیر کے معاملے پر بولنے سے کترا رہا ہے جبکہ دیگر سابق

پاکستانی پلیئرزکے بھی بھارت میں مفادات ہیں جس کے سبب ان کی زبان کو تالے لگے ہوئے ہیں لیکن کرکٹ میدانوں پر بھارتیوں کے چھکے چھڑانے والا شاہد آفریدی آج بھی اکیلا پورے بھارت کوجواب دے رہاہے۔پاکستانی میڈیا اپنے تئیں شاہد آفریدی کے حق میں خبریں چلارہاہے لیکن حیران کن طورپر کوئی سابق کرکٹر اس معاملے میں زبان کھولنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News