March 12, 2018---Sports News

پی ایس ایل ، شاہین آفریدی نے ایک اچھے عمل سے مداحوں کے دل جیت لیے

 لاہورقلندرز کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں کراچی کنگز کیخلاف میچ میں آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو بولڈ کرنے کے بعد جشن نہ منا کر مداحو ں کے دل جیت لیے ۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے 24ویں مقابلے میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مقابل آئیں جہاں لاہور نے کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی ، میچ کے آخری اوور کی پہلی بال پر شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو چھکا رسید کیا تاہم 17سالہ نوجوان فاسٹ باﺅلر نے شاندا ر کم بیک کرتے ہوئے دوسری ہی بال پر 38سالہ آل راﺅنڈر کو بولڈ کردیا ، شاہین آفریدی نے وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار بلندکرنے کےلئے ہاتھ تھوڑے سے ہوا میں اٹھائے تاہم پھر آفریدی کا احترام کرتے ہوئے جشن نہ منایا ،سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے اس عمل کو خوب سراہا جارہا ہے اور لوگ ان کی تعریفیں کررہے ہیں ۔

Like Our Facebook Page

Latest News