February 16, 2018=National News

مسلم لیگ ن کا عائشہ گلالئی کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن نے عائشہ گلالئی کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر ن لیگ کی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ ن لیگ نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں شرمناک قرار دیا ہے۔

جبکہ ن لیگ کی جانب سے عائشہ گلالئی کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ن لیگ نے عائشہ گلالئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس شخص کا نام بتائیں جس نے انہیں سینیٹ کے ٹکٹ کی پیش کش کی تھی۔ بصورت دیگر ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ ن انہیں عدلیہ اور فوج کیخلاف بیانات دینے کیلئے اکسایا تھا۔ جبکہ انہیں بدلے میں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

Like Our Facebook Page

Latest News