January 28, 2018 Intersting and Weird

دنیا کی بلند اور خطرناک چوٹی نانگا پربت سر کرنےکیلئےجانیوالے 2غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے، خبر ملتے ہی پاک فوج حرکت میں آگئی، 7400میٹر کی بلندی پر ریسکیو آپریشن شروع، دنیا حیران رہ گئی

اسلام آباد (این این آئی)دنیا کی بلند اور خطرناک چوٹی نانگا پربت پر مہم جوئی کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے جن کو بچانے کیلئے امدادی آپریشن شروع کردیا گیا ۔قاتل پہاڑ کے نام سے مشہور دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے جنہیں بچانے کیلئے امدادی آپریشن کر دیا گیا ٗپھنسے ہوئے کوہ پیما ئو ں میں پولینڈ کے ٹوماس مسکیوچ اور فرانس کی خاتون کوہ پیما الزبیتھ ریول شامل ہیں جنہیںنکالنے کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر

روانہ ہوگیا اور ریسکیو آپریشن میں پولینڈ کے4 کوہ پیما بھی حصہ لے رہے ہیں۔کوہ پیما گروپ الپائن کلب کے عہدیدار کرار حیدری نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسکیوچ اور الزبیتھ نانگا پربت کو سر کرتے ہوئے 7400 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے اور انھوں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بیس کیمپ کو اطلاع دی ٗنانگاپربت پر درجہ حرارت منفی 60 تک گرگیا ہے جس کی وجہ سے دونوں غیرملکی کوہ پیماں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News