September 7, 2018- Intersting and Weird

ڈیرہ اسماعیل خان میں زیرِ زمین خوفناک گڑگڑاہٹ اور زمین ہلنے کے واقعات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دی

شموزئی میں گزشتہ ہفتے وقفے وقفے سے زیرِ زمین خوفناک گڑگڑاہٹ اور زمین ہلنے کے واقعات معمہ بنے ہوئے ہیں اور اہلِ علاقہ پر اسرار صورتحال سے پریشان ہیں۔ زیرِ زمین خوفناک گڑگڑاہٹ نے پورے علاقے کے اندر خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔تاہم اب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزئی میں زیر زمین گڑگڑاہٹ کا معمہ حل کرنے کے لیے اسلام آباد سے ماہرین کی 5 رکنی ٹیم پہنچ گئی۔;

سیسمک اور جیولوجسٹ ماہرین کی پانچ رکنی ٹیم سائنسی آلات سے علاقے کا جائزہ لے رہی ہے۔ ماہرین کی ٹیم 24 گھنٹے میں صورتحال کا جائزہ لے کر زیرِ زمین گڑگڑاہٹ اور زمین ہلنے کی وجوہات معلوم کرکے انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لوگ عجیب وغریب قسم کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
شموزئی میں گزشتہ ہفتے وقفے وقفے سے زیرِ زمین خوفناک گڑگڑاہٹ کے واقعات پیش آ رہے ہیں جب کہ زمین ہلنے کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں جس سے علاقے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں خوف پھیل گیا ہے اور سب جاننا چاہ رہے ہیں کہ ایسی صورتحال کیوں پیدا ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیرِ زمین گڑگڑاہٹ اور جھٹکوں سے کئی گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔جس وجہ سے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔تاہم اب اس معمے کو حل کرنے کے لیے اسلام آباد سے ماہرین کی 5 رکنی ٹیم ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئی ہے جو مخلتف قسم کے آلات کے ذریعے سے تمام صورتحال کا جائزہ لے گی،ماہرین کی ٹیم 24 گھنٹے میں صورتحال کا جائزہ لے کر زیرِ زمین گڑگڑاہٹ اور زمین ہلنے کی وجوہات معلوم کرکے انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی

Like Our Facebook Page

Latest News