March 27, 2018-Entertainments

مجھے بہت دکھ ہوا اور اب اس لڑکی کا ۔ ۔ ۔‘‘ سلمان خان نے اعلان کردیا، مداحوں کے دل جیت لیے 

ممبئی(ویب ڈیسک)سلمان خان نے ساتھی اداکارہ پوجاددوال کو جان لیوا بیماری سے بچانے کیلئے مالی امداد کا اعلان کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔حال ہی میں پریس کانفرنس میں بالی ووڈ سٹار نے ساتھی ا داکارہ کے علاج معالجے میں مدد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوجا کی بیماری کا سن کر مجھے بہت افسوس ہوا، میری ٹیم اداکارہ کی ہر ممکن مدد کیلئے روانہ ہو چکی ہے جو پوجا کا مکمل علاج کرائیگی اور اسکے علاوہ بھی مجھ سے جو ہو سکا میں کروں گا امید ہے وہ صحت یاب ہو جائیگی۔

واضح رہے کہ پوجا ٹی بی جیسے مرض میں مبتلا ہیں اور ممبئی کے سرکاری ہسپتال میں گزشتہ 15 دن سے زیر علاج ہیں جہاں پوجا کے شوہر اور بھائی انہیں بے یار و مدد گار چھوڑ گئے تھے جبکہ وہ ماضی میں سلمان خان کیساتھ فلم میں کام کرچکی ہے ۔

Like Our Facebook Page

Latest News