February 10, 2018 Intersting and Weird

دنیا کی وہ جگہ جہاں مردوں کا داخلہ بند ہے، یہاں کیا ہوتا ہے؟ جان کر ہر مرد کا دل کرے گا کہ کسی طرح یہاں پہنچ جائے

ہیلسنکی(مانیٹرنگ ڈیسک) فن لینڈ میں ایک ایسا جزیرہ ہے جہاں مردوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ صرف خواتین ہی وہاںجا سکتی ہے جنہیں وہاں ایسی سہولیات میسر ہوتی ہیں کہ سن کر ہر مرد کا دل چاہے گا وہ بھی کسی طرح اس جزیرے پر پہنچ جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ جزیرہ ہیلسنکی کے ساحل کے قریب ہی واقع ہے جس کا نام ’سپر شی‘ (SuperShe)رکھا گیا ہے۔ یہاں الٹرا لگژری ہوٹل اور دیگر ایسی شاندار سہولتیں موجود ہیں جو باقی دنیا میں شاید ہی کہیں سیاحوں کو میسر آتی ہوں۔ اس جزیرے پر ایسے سرسبزوشاداب اور حسین نخلستان ہیں کہ دیکھ کر ہی انسان ہشاش بشاش ہو جائے۔

رپورٹ کے مطابق اس جزیرے پر آنے والے مہمانوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے کئی طرح کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ یہ جزیرہ ایک نیٹ ورکنگ گروپ ’سپرشی کمیونٹی ‘کے زیرانتظام ہے۔ اس گروپ کی بانی امریکی خاتون کرسٹینا روتھ ہیں اور وہی اس جزیرے کے تمام انتظامات کی سربراہ ہیں۔کرسٹینا کا کہنا تھا کہ ”اس جزیرے پر مردوں کا داخلہ اس لیے بند کیا گیا ہے کہ اگر یہاں کوئی پرکشش مرد آئے گا تو تمام خواتین یہاں ہونے والی صحت مندانہ سرگرمیوں کو بھول کر لپ اسٹک لگانا اور میک اپ کرنا شروع کر دیں گی۔ چنانچہ ہم نے فیصلہ کیا کہ یہاں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے تاکہ خواتین یکسوئی کے ساتھ یوگا، فٹنس سیشنز، ککنگ کلاسز اور دیگر ایسی تعمیری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔“ رپورٹ کے مطابق اس جزیرے کا رقبہ 8.4ایکڑ ہے جو کلی طور پر کرسٹینا روتھ کی ملکیت ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News